05:55 , 27 جولائی 2025
Watch Live

واٹس ایپ میں وائس میسج کا نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے وائس میسجز ریکارڈ کرنے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس سے پیغام ریکارڈ کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔

نئے فیچر کے تحت، صارفین اب صرف ایک ٹیپ کے ذریعے مائیکروفون بٹن کو لاک کر کے وائس میسج ریکارڈ کر سکیں گے۔ اس سے پہلے مائیکروفون کو دبائے رکھنا ضروری تھا، لیکن اب اضافی اشاروں کی ضرورت نہیں رہی۔

رپورٹس کے مطابق یہ سہولت واٹس ایپ کے iOS بیٹا ورژن 25.13.10.70 پر کچھ صارفین کے لیے دستیاب ہے، اور جلد ہی تمام صارفین کے لیے جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

اس اپڈیٹ کے بعد وائس میسج بھیجنے کا عمل مزید تیز، آسان اور رواں ہو جائے گا، جس کا مقصد صارفین کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION